نمک
سے کمپیوٹر ہارڈڈسک کی ڈیٹا ااسٹوریج صلاحیت میں چھ گنا اضافہ کیاجا سکتا
ہے۔ سنگاپور کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا عمل دریافت کیا
ہے جو کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کے ڈیٹا اسٹوریج کو ایک عام باورچی خانے کے نمک
کے استعمال سے چھ گنا اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس عمل میں کمپیوٹر کے موجودہ
ماڈل کی کسی ہارڈ ڈسک کی ڈیٹا ریکارڈنگ میں 3.3 ٹیرابٹس فی مربع انچ تک
اضافہ کیا جاسکتا ہے
۔ تاہم یاد رہے کہ انفارمیشن کی اکائی ٹیٹرابٹس(TB)ایک ہزار گیگابٹس یا دس
کھرب بٹس کے مساوی ہے۔ اس عمل کو سالٹڈبٹ پیٹرنگ کا نام دیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ دوہزار سولہ تک انڈسٹری اس کو استعمال کرنا شروع
کردے گی۔ ایک ہی سائز میں ایک ہارڈ ڈسک ڈرائیو جو آج ایک ٹی بی کی حامل
ہے، مستقبل میں اس نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسی سائز میں چھ ٹی بی رکھی
جا سکتی ہے۔ سائنسدان مزید بٹس پیکنگ کے عمل سے ڈیٹا اسٹوریج کی صلاحیت کو
فروغ دینے کے قابل تھے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ عمل اسی طرح ہے جیسے ہم
سفر کے لئے سوٹ کیس میں کپڑے کی پیکنگ کرتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف میٹریل
ریسرچ اینڈ انجینئرنگ (IMRE) کے سائنسدان ڈاکٹر جوئیل ینگ نے اس عمل کے لئے
سوڈیم کلورائیڈ یا عام نمک کو استعمال کیا۔ یہ دریافت سنگا پور کے قومی
تحقیقی ادارے سائنس ، ٹیکنالوجی اور تحقیقی ایجنسی (A*STAR) نے سنگا پور کی
نیشنل یونیورسٹی اور ڈیٹا اسٹوریج کی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر کی ۔ یہ
تحقیق سائنسی جریدے نینتھیکنولجی اور ویکم سائنس اور ٹیکنالوجی بی میں شائع
کی گئی۔